Published On: Thu, Oct 31st, 2013

کوئٹہ: تیز رفتار بس الٹنے سے خاتون سمیت 7 مسافر جاں بحق

pakistan news 14کوئٹہ قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹنے سے خاتون سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب خڑ موڑ کے مقام پر کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات مسافرانار گل حاجی احمد، حاجی امیر محمد ، خان ولی بی بی شیرینہ اور دو نامعلوم افرادموقع پر جاں بحق جبکہ21 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر قلعہ سیف اللہ ہسپتال پہنچا دئیے گئے جن میں بعض شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دئیے گئے۔

کوئٹہ قومی شاہراہ جس کی حال ہی میں تعمیر مکمل ہوئی آئے روز حادثات کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اناڑی ڈرائیور تمام حفاظتی اقدامات اور اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے گاڑیاں چلا رہے ہیں عوام نے شاہراہ کو ہائی وے پولیس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>