Published On: Wed, Oct 30th, 2013

کراچی:پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کاروائیاں، 90افراد گرفتار

pakistan news 13کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مار کاروائیوں کے بعد نوے افراد کو گرفتار کر لیا۔ ماڑی پور کراؤن سینما کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں۔ ایسٹ پولیس زون نے چوبیس گھنٹوں میں مختلف کاروائیوں میں باون افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کے مطابق زیر حراست افراد سے اسلحہ،منشیات، شراب کی بوتلیں، پولیس کیپ اور کارڈ سمیت مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

گارڈن کے علاقے گھاس منڈی کے قریب رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر چھاپہ مارا کاروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گلستان جوہر محکمہ موسمیات کے قریب پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں میں سات افراد کوحراست میں لیا۔

ادھر اورنگی ٹاؤن میں پیرآباد اور پاکستان بازار کے علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور چھبیس مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔ ایس پی اورنگی چوہدری اسد کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں اسٹریٹ کرائم اور متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔ جن سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>