Published On: Tue, Oct 29th, 2013

صرف گپیں لگانے والے لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پاسکتے،ڈاکٹر عبدالقدیر

daqkمعروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی ترجیحات کے باعث ملک کو مسائل سے نہیں نکال پائے گی۔ توانائی بحران حل کرنے کیلئے صحیح وقت پر صحیح آدمی کو صحیح جگہ تعینات کرنا ہوگا۔ صرف گپیں لگانے والے لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پا سکتے

لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے تعلیمی میلے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات ایسی ہیں۔ جنہیں دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ وہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکال سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیرونی نہیں اندرونی خطرات سے دوچار ہے۔ چین قابل اعتماد دوست ہے۔ جس نے کبھی دھوکہ نہیں دیا۔

ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ پرویز مشرف نے پاکستان کو دہشتگردی کی جنگ میں جھونکا، دہشتگردی ڈرون حملوں کے جواب میں ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کے سنیئر جنرلز نے واضح پروگرام ترتیب دیا ہوا ہے۔

ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی بحران حل کرنے کیلئے صحیح وقت پر صحیح آدمی کو صحیح جگہ تعینات کرنا ہوگا۔ صرف گپیں لگانے والے لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پاسکتے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>