Published On: Fri, Oct 25th, 2013

غیر رجسٹرد موبائل سمز دہشت گردوں کا مہلک ہتھیار بن گئیں

sim conectionپاکستانیوں کیلئے موبائل فونز کی غیر رجسٹرڈ سمیز بھی دہشتگردی کا مہلک ہتھیار بن گئیں۔ دہشگرد معصوم شہریوں کی جان ایک کال پر لینے لگے۔

دہشتگردی کے مارے ۔۔ سہمے پاکستانیوں کیلئے اب سہولتیں بھی خوف کا سامان بن گئیں۔ موبائل فون میں استعمال ہونے والی سمیں بھی بم دھماکوں میں استعمال ہونے لگیں۔ سڑکوں، بازاروں اور گلیوں میں بیچی جانے والی موبائل سموں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا۔ جنھیں دہشتگرد باآسانی حاصل کرتے ہیں۔ ان سمز کو دھماکا خیز مواد کے ساتھ لگا موٹرسائیکل، گاڑی یا کسی بھی دیوار اور کھمبے کے ساتھ لگا کر دہشتگرد دور بیٹھے، صرف ایک کال کرتے ہیں اور یہی ایک کال سیکڑوں افراد کیلئے موت کا پیغام بن جاتی ہے۔

غیر قانونی موبائل سمز ملک بھر میں بھتہ کلیکشن کا اہم ذریعہ بھی ہیں۔ ملزمان صرف پاکستان سے ہی نہیں۔ افغانستان سے بھی کال کرکے بے دھڑک پاکستانیوں سے بھتہ طلب کرتے ہیں۔۔ پکڑے جانے کا ڈر جو نہیں۔ سابق اور موجودہ حکمران ان غیر رجسٹرڈ سمز کی بندش کے احکامات تو جاری کر رہے ہیں لیکن ان کی تعداد میں کمی نہ لاسکے۔ اعلیٰ عدلیہ کا کہنا ہے کہ حکومت اس بارے میں موثر قانون سازی کرے۔۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>