Published On: Thu, Oct 24th, 2013

کوئٹہ:ارباب عبدالظاہر کے اغواء کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال،کاروباری مراکز بند

pakistan news 12عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ارباب عبدالظاہر کاسی کے اغواء کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ وکلاء کی جانب سے بلوچستان بھر میں عدالتی کاروائی کا بھی بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

اے این پی کے سابق صوبائی صدر اور کاسی قبیلے کے سربراہ کو گزشتہ روز نامعلوم افراد کوئٹہ سے اغواء کرکے لے گئے تھے۔ جس کے خلاف اے این پی کی کال پر کوئٹہ سمیت قلعہ عبداللہ، پشین سمیت بیشتر اضلاع میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

کوئٹہ شہر میں مکمل جبکہ نواحی علاقوں میں جزوی شٹرڈاؤن ہے۔ دوسری جانب ارباب عبدالظاہر کاسی کے اغواء کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے بھی عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کے اعلان کیا ہے۔ بلوچستان بھر میں وکلاء اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ ممتاز قبائلی رہنماء کے اغواء کے خلاف اے این پی کے کارکن آج بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کریں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>