Published On: Tue, Oct 22nd, 2013

دھماکے کے بعدریلوے ٹریک بحال:بلوچستان سے ٹرینوں کی روانگی شروع

pakistan railwayبلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں دھماکہ سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا،کوئٹہ سے اکبر بگٹی ایکسپریس لاہور اورجعفرایکسپریس راولپنڈی بولان ایکسپریس کراچی کےلئے روانہ ہوگئیں

ضلع نصیر آباد کے قریب نوتال کے مقام پر جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے متاثر ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا اور متاثرہ ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا جس کے بعد منسوخ کی جانے والی ٹرین سروس دوبارہ بحال کردی گئی

گزشتہ روزجعفرایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں تین بھائیوں سمیت چھ مسافر جاں بحق اورنو زخمی ہوئے تھے۔ دو بوگیاں الٹ گئیں اور پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں دھماکے سے ریلوے ٹریک کا 100 فٹ کا حصہ متاثر ہوا تھا جس کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا

کوئٹہ سے اکبر بگٹی ایکسپریس لاہور اور جعفرایکسپریس راولپنڈی بولان ایکسپریس کراچی کےلئے روانہ ہوگئیں دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے قبول کی واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>