Published On: Mon, Oct 21st, 2013

محکمہ داخلہ پنجاب کا انسداد دہشتگردی فورس بنانے کا اعلان

punjab policeپنجاب کےلئےبنائی جانےوالی خصوصی انسداددہشتگردی فورس پنجاب کا تنظیمی ڈھانچہ مختصراوراہلکاروں کی کم ازکم تنخواہ پچہتر ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔بھرتیاں نومبرسے شروع ہوں گی۔ پہلے دستے میں پانچ سو اہلکارتربیت حاصل کریں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق انسداددہشت گردی فورس پنجاب کلی طور پر نئے اہلکاروں پر مشتمل ہوگی۔ہوگا۔فورس کے اہلکاروں کی کم ازکم تنخواہ پچہتر ہزار روپے ماہانہ تجویزکی گئی ہے۔انسداد دہشتگری فورس پنجاب کا تنظیمی ڈھانچہ مختصر ہوگا۔ابتدائی طورپر پولیس اور دیگرمحکموں سے دوسال کےلئے اہلکا ر ایڈ ہا ک کی بنیا د پرلئے جائیں گے۔محکمہ داخلہ کے مطابق فورس پنجاب میں بھرتیوں کے لئے اشتہار اکتیس اکتوبرکو شائع ہوگا۔جبکہ نومبر سے ریکرو ٹمنٹ شروع ہو گی پانچ سو اہلکاروں پرمشتمل پہلا دستہ فروری میں تربیت مکمل کر لے گا۔ ۔فورس کے اہلکارکو کانسٹیبل نہیں کہا جائے گا۔انسداددہشتگردی فورس پنجاب میں بھرتی کا معیار پولیس سے مختلف ہوگا۔ تھرڈ ڈویژن کا حامل امیدوار شمولیت کا اہل نہیں ہوگا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>