Published On: Sat, Oct 19th, 2013

لاہور: پولیس کی جانب سے پکڑدھکڑ، ون ویلنگ کرنیوالوں کی شامت

pakistan news 11لاہور پولیس نے تین درجن سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو ون وھیلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ شہریوں نے پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کیخلاف تھانوں کے باہر رات بھر مظاہرہ کرتے رہے۔

تھانہ غالب مارکيٹ اور تھانہ لبرٹی کے باہر شہریوں نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس اہلکاروں نے لوگوں کے احتجاج پر تھانوں کے دروازے بند کر لئے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود لوگوں کو تھانوں میں بند کر دیا۔ اور عیدی کے نام پر ہزاروں روپے رشوت مانگی جاتی رہی۔

دوسری جانب متعلقہ ایس ایچ اوز اور ایس پی حضرات نے اپنے موبائل فون بند کرلئے۔ تھانے محرروں کا کہنا تھا کہ اعلی حکام کی ہدایت پر ون وھیلنگ کرنے والوں کو پکڑ کر ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>