Published On: Mon, Oct 14th, 2013

اسلام آباد، بچے اور خاتون سمیت چار افراد کو پھندا ڈال کرقتل کردیا گیا

Islamabadوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سہالہ سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سہالہ کے علاقے ڈھوک اعوان میں سڑک پر چار افراد کی لاشیں ملیں، جن میں دو مرد، ایک نوجوان لڑکی اور ایک بچہ شامل ہے، چاروں افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور انہیں گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا، پولیس کے مطابق، مقتولین کو کسی اور جگہ قتل کر کے لاشیں سڑک پر پھینکی گئی تھیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی، جڑواں شہروں کی پولیس اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو موقع پر پہنچ گئیں۔ چاروں افراد کو ہاتھ پاؤں بندھ کر قتل کیا گیا، جب کے پولیس کے مطابق قتل کیے گئے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے لاشیں اسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>