Published On: Sat, Oct 12th, 2013

غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہلت آج رات ختم ہوجائےگی

pakistan 07کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کےلئے دی گئی مہلت آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی ،کراچی والوں کے لئے آج غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کا آخری دن ہے۔۔کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے ساتھ ہی حکومت سندھ نے غیر قانونی رکھنے والوں کو ہدایات دی تھیں کہ وہ بارہ اکتوبر تک غیر قانونی اسلحہ جمع کرادیں۔۔

مقررہ تاریخ تک غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے والوں کو کسی پوچھ گچھ سے مستثنی قراردیا گیا تھا۔آج رات بارہ بجے اسلحہ جمع کرانے کی مدت ختم ہو جائے گی جس کے بعد غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر متعلقہ شخص کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>