Published On: Sat, Oct 12th, 2013

عبدالرشیدغازی قتل کیس:پرویزمشرف نےضمانت کی درخواست دائر کردی

pakistan 06سابق صدر پرویز مشرف نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔سابق صدرپرویز مشرف نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے ۔جسے عدالت نےسماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو اٹھارہ اکتوبرکےلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

سابق صدر کی جانب سےدرخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج جوادعلی کی عدالت میں ایڈووکیٹ الیاس صدیقی نے جمع کرائی۔پرویزمشرف کو تمام مقدمات میں ضمانتیں منظور ہونے کے بعد لال مسجد آپریشن میں غازی عبدالرشید کے قتل کے الزام میں دس اکتوبرکوگرفتارکرلیا گیاتھا۔تفتیشی ٹیم نے چک شہزاد فارم ہاؤس میں سابق صدرسے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>