Published On: Fri, Oct 11th, 2013

کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ،تعداد 9ہوگئی

pakistan news 10کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی ہے

کوئٹہ سٹی تھانے کے قریب دھماکے کا ایک اور زخمی جان کی بازی ہار گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد نو ہو چکی ہے۔ ساٹھ کے لگ بھگ زخمی ہیں۔ دہشت گردوں کا نشانہ کوئٹہ سٹی تھانہ تھا۔ ایک سائیکل تھانے کے باہر کھڑی کی گئی۔ سائیکل میں بم نصب تھا۔ جسے جس کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔

دھماکے میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے سے تھانے کے قریب اور بازار میں موجود دس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت بازار میں بہت رش تھا اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔ کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>