Published On: Thu, Oct 10th, 2013

کراچی: تنخواہ نہ ملنے پر پریڈ کے دوران پولیس سراپا احتجاج

pakistan 05کراچی میں سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران پولیس اہلکار سراپا احتجاج بن گئے۔

سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں آج بیاسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں نے پہلے تو تربیت کا عملی مظاہرہ کیا اور پھر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹریننگ حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پولیس میں بھرتی ہوئے ٹریننگ بھی مکمل کر لی لیکن اب تک تنخواہیں نہیں دی گئیں۔

احتجاجی پولیس مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ تنخواہیں فوراً ادا کی جائیں اور بھرپور نعرے بازی بھی کی۔ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں منعقد پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس کے دوسرے بیج کے نو سو تینتیس اہلکار پاس آؤٹ ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی تھے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>