Published On: Mon, Oct 7th, 2013

گلگت بلتستان اسمبلی کے ضمنی انتخابات ، ن لیگ کامیاب

pakistan news 08گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں اسکردو کے حلقہ تین اور گانچھے کے حلقہ دو سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں جی بی ایل اے نائن اسکردو تھری سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی فدا محمد نشاط نے آٹھ ہزار تین سو اکیانوے ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ سید عباس موسوی آزاد امیدوار دو ہزار اٹھاون ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 23 گانچھے ٹو سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار سلطان علی چار ہزار دو سو سات ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام حسین ایڈوکیٹ تین ہزار سات سو تریسٹھ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی انتخابات میں دونوں حلقوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار غیرسرکاری نتائج کے مطابق بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>