Published On: Sat, Oct 5th, 2013

لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 1فرار

pakistan news 07 پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکو ایک فیملی کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر محافظ اہلکاروں نے انکا تعاقب کرنا شروع کر دیا۔ اہلکاروں کے کہنے کے باوجود نہ رکنے پر ڈاکووں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے متین اور عثمان نامی ڈاکو زخمی ہوگئے جبکہ شاھد نامی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے دونوں ڈاکووں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ فرار ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ہے۔ گرفتار ڈاکووں سے موٹر سائیکل اور اسحملہ بھی برآمد ہوا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>