Published On: Fri, Oct 4th, 2013

گل بیلہ بس دھماکہ:دہشت گردوں کا خاکہ

pakistan 04گل بیلہ بس دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کے خاکے

پشاور میں تفتیشی ٹیم نے گل بیلہ بس دھماکے میں ملوث دومبینہ دہشت گردوں کے خاکے جاری کر دیئے ہیں۔ جن کی عمریں پچیس سے تیس سال کےدرمیان ہے۔ بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی جانب سے تفتیشی ٹیم کو دیئے جانے والے بیانات کے مطابق دو افراد باچا خان چوک سے سول سیکرٹریٹ ملازمین کی بس میں سوار ہوئے تھے اور ناگمان کے اسٹاپ پراتر گئے تھے۔

تفتیشی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد بارہ سے چودہ کلو گرام بارودی مواد سے بھرا بیگ بس میں رکھ کر اتر گئے تھے۔ ستائیس ستمبر کو سول سیکرٹریٹ ملازمین کی پشاور سے چارسدہ جانے والی بس میں دھماکے سے اکیس افراد جابحق اور تیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>