Published On: Thu, Oct 3rd, 2013

پشاور ہائیکورٹ کا افغان سمز کی پاکستان کی رومنگ بند کرنیکا حکم

pakistan 03پشاور ہائیکورٹ نےافغان سمز کی پاکستان میں رومنگ بندکرنےکیلئے پی ٹی اے کو حکم جاری کردیا عدالت نےتمام موبائل کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو، جی ایم اور سلیز ڈائریکٹرز کی عدم پیشی پروارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے. پشاور ہا ئی کورٹ میں سموں سے متعلق از خودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے افغان سمز کی پاکستان میں رومنگ پر پابندی عائد کر دی ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پتا چلاہے افغان موبائیل کمپنیوں میں پاکستان دشمن کے شئیرز ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایسے موبائل کمپنیز انوسٹر نہیں چا ہیئے جن کی وجہ سے پا کستان کی سالمیت کو خطرہ ہو ان کا کہنا تھا کہ اٹھانوے فیصد افغان سمیں خیبر پختو نخوا میں جرائم کے لئے استعمال ہو رہی ہیں ۔عدالت نے عدم پیشی پر تمام موبائل کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو، جی ایم اور سلیز ڈائریکٹرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔عدالت نے آئی جی ،چیف سیکرٹری ہوم اینڈ ٹریول افیئرز ڈی جی نیب اور ایف آئی اے کو اگلی پیشی میں طلب کر لیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>