Published On: Tue, Oct 1st, 2013

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 12 افراد جاں بحق

KARACHI-target-killingکراچی: شہرقائد میں رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود انسانی خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور مختلف علاقوں میں فائرنگ سمیت دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں باپ اور 2 بیٹوں سمیت12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گلستان جوہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، مقامی افراد نے فوری طور پر انہیں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں ملزمان نے 45 سالہ عبدالشکور اور اس کے 2 بیٹوں 20 سالہ زاہد اور 22 سالہ عابد کو قتل کردیا۔ دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 17 میں مشکوک گاڑی سے 3 نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، ایس ایچ او شارع فیصل راؤ ظہیر کے مطابق تینوں نوجوانوں کو اغوا کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے کے سامنے موٹر سائیکل سوار سلیم راحت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پیر آباد میں یاسر، اورنگی ٹاؤن میں اختر اور کلری میں نامعلوم شخص کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، تاہم پولیس تاحال ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>