Published On: Mon, Sep 30th, 2013

کراچی،لیاری میں باپ دو بیٹوں سمیت قتل،9گھنٹوں میں9افراد قتل

rangers-karachiشہر قائد میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں گھنٹوں میں ملزمان نے نو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ لیاری میں باپ اور دو بیٹوں کو قتل کردیا گیا، جب کہ گلستان جوہر میں گاڑی سے 3 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ جب کہ پیر کی علی الصبح جامعہ کراچی کے مین گیٹ کے پاس ملزمان نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اورنگی ٹاؤن اور ماری پور روڈ پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔ لیاری کے علاقے میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے،جن میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں،جن کی شناخت والد 48 سالہ شکور، بیٹا 20 سالہ عابد اور دوسرا بیٹا 24 سالہ زاہد کے نام سے ہوئی۔ یونی ورسٹی روڈ پر جامعہ کراچی گیٹ کے قریب فائرنگ سے سلیم نامی موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ ماڑی پورروڈ پر پرانا ٹرک اڈے کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ شارع فیصل تھانے کی پولیس نے بتایا کہ گلستان جوہر بلاک 17 میں کھڑی ایک مشکوک گاڑی دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ،تلاشی لینے پر گاڑی کی پچھلی سیٹ سے بوری میں بند تین افراد کی لاشیں ملیں،جنھیں اغوا ء کرنے کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ مقتولین کے جسم پر سگریٹ سے جلائے جانے اور گلے پر پھندے کے نشانات بھی ہیں۔ تینوں مغویوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں،جن کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی، رات گئے اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>