Published On: Fri, Sep 27th, 2013

وزیراعظم نے زلزلہ امدادی کارروائیوں میں تاخیرکانوٹس لےلیا

pakistan news 05بلوچستان میں متاثرین زلزلہ کی مدد کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔۔سیکیورٹی خدشات اور سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔وزیراعظم نے بھی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء کی فراہمی میں تاخیر کانوٹس لے لیا۔

بلوچستان میں تباہ کن زلزلے کو تین روز گزر گئے۔۔کئی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں۔۔سیکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔۔وفاق اوربلوچستان حکومت کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔۔ پاک فوج اور نیوی کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

۔متاثرہ علاقوں کو نو ہزار خیمے اور خوراک کے بارہ ہزار دو سو بہتر پیکٹس بھی بھجوائے گئے ہیں جن میں سے سات ہزار پیکٹس این ڈی ایم اے نے فراہم کئے ہیں۔ وزیراعظم محمدنوازشریف نے زلزلہ سے متاثرہ علاقے”اوران” میں امدادی اشیاء کی فراہمی میں تاخیر کانوٹس لے لیا۔لیکن متاثرین زلزلہ اب بھی شکوہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

آواران میں زلزلے کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ تعزیتی قرار داد منظور کی گئی ۔ اراکین اسمبلی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>