Published On: Thu, Sep 26th, 2013

لاہور: نجی یونیورسٹی کا طالبعلم اوراس کا قریبی عزیز زیر حراست

pakistan news 04لاہور میں انٹیلی جنس اداوں نے ایک نجی یونیورسٹی کے سابق طالبعلم اور اسکے قریبی رشتے دارکو حراست میں لے لیا، دونوں پر شبہ ہے کہ انکا تعلق القاعدہ تنظیم سے ہے۔

نوجوان ارسلان زبیر مصطفی ٹاؤن لاہور کا رہائشی جبکہ اسکا قریبی رشتہ دارعمر ملتان کا رہائشی ہے ، ارسلان زبیر کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ انکے بیٹے اور کزن کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں کو چار روز قبل حراست میں لیا گیا، ارسلان کی ایک بیٹی ہے انکا کسی بھی مذہبی یادہشت گرد تنظیم سے تعلق نہیں ہے، ارسلان کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کو بازیاب کروایا جائے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>