Published On: Wed, Sep 25th, 2013

بلوچستان زلزلہ: پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف

pakistan news 03بلوچستان اورسندھ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اوران اورخضدار میں اب تک چالیس افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ٹویئٹرپرجاری ہونےوالے ترجمان آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم باجوہ کے پیغام کے مطابق پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے تین سوجوانوں پرمشتمل ریسکیوٹیم اواران اور خصدارکے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں صبح تک امدادی کاموں میں حصہ لینے والے جوانوں کی تعداد ایک ہزار ہوجائے گی۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اب تک چالیس افراد کےجاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ پاک فوج نے خضدارمیں آرمی بیس کیمپ قائم کردیاہے جبکہ نائیٹ فلائٹس کیلئے ہیلی کاپٹرزبروئے کارلاکرمتاثرہ علاقوں میں ادویات پہنچائی جارہی ہیں۔ ایف سی کے جوانوں پرمشتمل ٹیمیں لباش گائوں میں پہنچ گئی ہیں اورامدادی کام شروع کردیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>