Published On: Mon, Sep 23rd, 2013

دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ مشاورت سےکیا جائیگا،وزیراعظم نوازشریف

pm-nawazوزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور چرچ پر حملہ ملک دشمنوں کی کارروائی ہے۔۔ یہ مذاکرات کے لئے نیک شگون نہیں۔دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ پشاور کے چرچ میں خودکش حملوں نے وزیراعظم نواز شریف کو بھی غمزدہ کر دیا،، لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایسے واقعات مذاکرات کیلیے نیک شگون نہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی اور مذاکرات کی بات اچھی نیت سے کی،افسوس کہ امن کیلیے عوام کی سوچ اور خواہش آگے نہیں بڑھ پا رہی۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایسے واقعات سے پاکستان کے عزم کو کمزورکرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مشاورت سے کیاجائے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>