Published On: Fri, Sep 20th, 2013

کمانڈنٹ ایف سی سبی کے قافلے کے قریب دھماکہ،چار افراد زخمی

pakistan news 01مچھ کے قریب کمانڈنٹ ایف سی سبی کے قافلے کے قریب دھماکے میں ایک گاڑی مکمل تباہ جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے تاہم کمانڈنٹ ایف سی حملے میں محفوظ رہے۔
اطلاعات کے مطابق کمانڈنٹ ایف سی سبی کا قافلہ سبی سے کوئٹہ جا رہا تھا کہ راستے میں بی بی نانی کے علاقے میں دہشتگردوں کی جانب سے دھماکہ کر دیا گیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ قافلے کے قریب ہوا جس میں ایک گاڑی تباہ جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>