Published On: Tue, Sep 17th, 2013

گوجرانوالہ: مدرسوں سے پکڑے گئے2طلبا چلاس واقعے میں ملوث نکلے

Gujranwalaگوجرانوالہ میں مدرسوں پر چھاپوں کے دوران حراست میں لئے گئے اکیس طلبا میں سے دو طلبا چلاس واقعے میں ملوث نکلے تحقیقاتی اداروں نے باقی انیس طلبا کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ۔ گجرانوالہ میں ایک مدرسے پر چھاپے کے دوران اکیس طلبہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔ انیس طلبہ کو رہا کر دیا گیا ۔ تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ ہے دو طلبہ چلاس میں ایس ایس پی اور پاک فوج کے افسران کے قتل میں ملوث ہیں ۔
چلاس واقعے میں پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مدرسے میں چھاپہ مارا گیا۔ دلبر خان بن لشکر اور عطاء الرحمان بن رضوان کو گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں سابق رکن قومی اسمبلی قاضی حمیداللہ کے مدرسے سے حراست میں لیا گیا۔ دونوں کا تعلق دیامیرچلاس سے ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان واقعے کے وقت افسران کی نقل وحرکت بذریعہ فون حملہ آوروں کو بتاتے رہے۔تحقیقاتی ادارے دلبر خان اور عطاء الرحمان کو لے کر چلاس روانہ ہوگئے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>