Published On: Mon, Sep 16th, 2013

حیدر آباد : نیشنل ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے 21 گرڈ اسٹیشنز کی بجلی معطل

pakistan 01حیدر آباد میں نیشنل ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے اکیس گرڈ اسٹیشنز کی بجلی معطل ہو گئی جس کی وجہ سے عوام کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

حیسکو ذرائع کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہالہ ناکہ کے سرکٹ نمبر ایک اور دو میں ہوئی ہے جس کے باعث حیدرآباد ڈویژن کے اکیس گرڈ اسٹیشنز کی بجلی معطل ہوگئی شدید گرمی میں عوام کا برا حال ہے ۔۔۔ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ٹنڈو آدم ،سعید آباد ،ٹنڈو جام میرپور خاص،ٹنڈو الہ یار ،سلطان آباد اور عمر کوٹ شامل ہیں۔

حیدرآباد شہر اور مٹیاری کے دیگر علاقے بھی بجلی نہ ہونے سے متاثر ہو رہے ہیں۔۔۔ حیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں تاہم اس میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ترجمان حیسکو کے مطابق عمرکوٹ ، ٹنڈو الہ یار ، میرپورخاص کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>