Published On: Sat, Oct 12th, 2013

مانچسٹر – اسلام آباد فلائٹ 48 گھنٹے تاخیر کا شکار

manchester-flight

مانچسٹر ائیر پورٹ پر پاکستانی ائیر لائن  کے ایک طیارے میں تیکنکی خرابی پیدا ہو جانے کے باعث مانچسٹر سے اسلام آباد جانے والی فلائیٹ 48 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

بتایا جاتا ہے کہ مسافرائیر پورٹ پر دو دن تک جہاز کی روانگی کا انتظار کرتے رہے، جبکہ اس دوران، ائیرلائن کی جانب سے ان کے کھانے پینے کا مناسب بندوبست نہیں کیا گیا۔

گذشتہ جمعہ کی شب 9 بجکر 50 منٹ پر مانچسٹر سے اسلام آباد جانے والے ائیر بلو کے طیارے میں اچانک تکینکی خرابی پیدا ہو گئی، جس کے باعث ائیر لائن انتظامیہ نے مسافروں کو بتایا گیا کہ فلائیٹ 24 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو سکےگی۔ ائیرپورٹ پر جہاز کا انتظار کرنے والے مسافروں کو اس دوران ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے کھانے میں صرف چپس اور مونگ پھلی کے پیکٹ فراہم کئے گئے۔

تاہم، ہفتے کے روز انھیں دوبارہ مطلع کیا گیا کہ اب یہ جہاز اتوار سہ پہر 3 بجے تک اٹان بھر سکے گا۔ لیکن، بعد میں یہ اعلان بھی واپس لے لیا گیا اور بلآخر یہ جہاز اتوار کو برطانوی وقت کے مطابق رات 10 بجے مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا۔

ائیرلائن نے جہاز کی تاخیر پر معذرت کرتے ہو ئے مسافروں کے لیے مانچسٹر کے بجائے دوسرے شہر برمنگھم کے ایک ہوٹل میں قیام کے بندوبست  کی پیش کش کی جسے زیادہ تر مسافروں نے مسترد کر دیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>