Published On: Thu, Sep 26th, 2013

واشنگٹن: ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر تیار ہیں

world 04امریکہ کا کہنا ہے ہم ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی بحالی اور ایرانی جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر جاری تنازعہ کو حل کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بارک اوباما اور ایرانی صدر حسن روحانی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب کے حوالے سے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سنجیدہ بات چیت کی جائے تاکہ ایران کے ساتھ مسقبل میں سفارتی تعلقات کی بحالی کی جانب بہتر پیش قدمی ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر کی جانب سے جوہری پروگرام کے حوالے سے حالیہ بیان سے امریکہ، ایران تعلقات میں بحالی کو بین الاقوامی سطح پر اس کے مثبت اثرات نمودار ہونگے جس سے قیام امن میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>