Published On: Sat, Oct 31st, 2015

روس کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 224 مسافر ہلاک

planeروس کا مسافر بردار طیارہ مصر کے سینائی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارے میں دو سو چوبیس افراد سوار تھے۔
روس کا مسافر طیارہ اب سے کچھ دیر قبل مصر کے صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 224 تک جاپہنچی ہے۔ ان ہلاک شدگان میں عملے کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔
ایئربس اے 321 نے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے 224 مسافروں کو لے کر روس کے شہر پیٹرس برگ کے لئے اڑان بھری لیکن 31 ہزار فٹ بلندی پر پہنچ کر جہاز کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ کچھ ہی دیر بعد جہاز کے صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ حادثے میں جہاز کے 7 رکنی عملے سمیت 224 مسافر ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں17 بچے بھی شامل ہیں۔
روسی ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شرم الشیخ سے پرواز کے بعد طیارے کا 25 منٹ تک کنٹرول ٹاور سے رابطہ رہا۔ تاہم بعد میں اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ دوسری جانب مصر کے وزیر اعظم شریف اسماعیل نے حادثے کی تحقیقات کیلئے کابینہ کی کرائسز کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>