Published On: Wed, Oct 14th, 2015

ایران کی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق کردی

تہران: ایران کی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ میں معاہدے کے حق میں 161 اورمخالفت میں 59 ووٹ ڈالے جب کہ 13 ارکان ووٹنگ کے وقت ایوان میں موجود نہیں تھے۔ اراکین پارلیمنٹ نے اصرارکیا ہے کہ آئی اے ای اے کے بین الاقوامی معائنہ کاروں کو صرف مخصوص عسکری تنصیبات کا ہی جائزہ لینے دیا جائے۔
6 بین الاقوامی طاقتوں اورایران کے درمیان 20 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پایا تھا جس کی روسے ایران کی جانب سے حساس جوہری سرگرمیوں کے خاتمے کے جواب میں اس پر پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>