Published On: Wed, Sep 18th, 2013

واشنگٹن: باراک اوبامااورحسن روحانی کے مابین ملاقات کا امکان مسترد

world 03امریکی صدر باراک اوباما نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا ۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان برناٹیڈ میحان کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع امریکی صدر باراک اوباما اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان کسی قسم کی ملاقات کا امکان نہیں ہے ۔ اس سے قبل امریکی صدر باراک اوباما نے ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاتھا کہ ان کے اور حسن روحانی کے مابین خطوط کا تبادلہ ہوا ہے ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>