Published On: Mon, Nov 25th, 2013

کائیو:یوکرائن کو یورپی یونین میں شامل کرنے کیلئے عوام کا مظاہرہ

world news 16یوکرائن کے دارلحکومت کائیو میں لاکھوں افراد نے یورپی یونین میں شمولیت اور تجارتی معاہدوں کی پاسداری کے خلاف یو ٹرن لینے پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے یورپی یونین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔

احتجاجی مارچ میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک کے بہتر مستقبل اور بقا کے لیے یوکرائن کا یورپی یونین میں انضمام ناگزیر ہے، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے یوکرائن اور یورپی یونین کے پرچم اٹھائے ہوئے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج شروع کردیا، لاٹھی چارج کے باعث متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>