Published On: Sat, Nov 23rd, 2013

جینوا:ایران کے ایٹمی تنازع پر آج اہم پیشرفت کا امکان

world news 15جوہری پروگرام کے معاملے پر ایران اور عالمی طاقتوں میں مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے، امریکا کے وزیرخارجہ جان کیری مذاکرات میں شرکت کے لئے سوئٹرزلینڈ کے شہر جینیوا پہنچ گئے ہیں، مذاکرات میں آج اہم پیشرفت ہونے کا امکان ہے۔

ایٹمی تنازع پر ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جینوا میں جاری ہے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کھیترین ایسٹن نے مذاکرات کے تیسرے روز ایرانی وزیرخارجہ جاوید ظریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے مذاکرات کے تیسرے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقصد اور توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے لہذا عالمی طاقتیں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو تسلیم کرے، جواد ظریف کا کہنا تھا کہ مغرب کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں، تاہم اپنے جائز حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب مذاکرات کو بامقصد بنانے کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنے برطانوی ہم منصب ولیم ہگ ہمراہ جنیوا پہنچ گئے، ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے پر اسرائیل نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خطہ کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>