Published On: Mon, Nov 18th, 2013

دمشق: ملٹری کمپاؤنڈ میں دھماکہ،3جرنیلوں سمیت31افراد ہلاک

world news 13شام کا دارالحکومت دمشق بم دھماکے سے لرز اٹھا۔ ملٹری کمپاونڈ میں ہونے والے دھماکے میں تین جرنیلوں سمیت اکتیس سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دمشق میں ہونیوالے بم دھماکے میں ملٹری کمپاونڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق حادثے میں فوج کے تین جرنیل اور ایک بریگیڈئیر جرنیل بھی مارے گئے۔

دھماکے سے کمپاونڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>