Published On: Tue, Nov 12th, 2013

فلپائن :سمندری طوفان ہیان نے تباہی مچا دی

international news 13سمندری طوفان ہیان فلپائن میں اپنے راستے میں آنے والی ہرچیز کو تہس نہس کرنے کے بعد ویتنام اور چین میں بارش برسارہا ہے، فلپائن میں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

فلپائن میں سمندری طوفان کے گزر جانے کے بعد ہر طرف موت رقصاں ہے۔ طوفان ہیان کی قیامت خیزی سے بچ جانے والے اب بھوک سے بلک رہے ہیں۔ انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہونے کی وجہ سےمعمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں رہائش، خوراک اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے۔ سمندری طوفان نے ٹیکلوبان میں گھروں، اسکولوں اور ایک ہوائی اڈے کو تباہ کیا۔ فلپائنی صدر نے ملک میں قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ اب تک کے محتاط اندازوں کے مطابق اس قدرتی آفت نے فلپائن میں دس ہزار سےافراد کو نگل لیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی عالمی برادری سے متاثرین کے لئے امداد کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق طوفان سے ایک کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ فلپائن میں تباہی پھیلانے کے بعد ہیان ویت نام اور چین کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں برسا رہا ہے۔

ویتنام میں چھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اس کے باوجود گیارہ افراد اس کا شکار ہوکر زندگی سے محروم ہوچکے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>