Published On: Mon, Nov 11th, 2013

سمندری طوفان ہیان ویتنام کی ساحلی سرحدوں سے ٹکرا گیا

international news 12سمندری طوفان ہیان فلپائن میں ہزاروں افراد کی جان لینے کے بعدویتنام کی ساحلی سرحدوں سے ٹکرا گیا۔ بارشوں اور لینڈ سلائینڈنگ سے چھ افراد ہلاک ور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔ ویتنام میں لاکھوں افراد کی نقل مکانی اور ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔

تاریخ کے بد ترین طوفان ہیان نے فلپائن میں تباہی و بربادی کی داستانیں رقم کرنے کے بعد ویتنام پہنچ گیا ہے۔ ویت نام میں طوفان کی آمد سے قبل ہی لاکھوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔ اس کے باوجود بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ ویتنام حکومت نے چھ افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ خراب موسم کے باعث کئی فلائٹس منسوخ کی جا چکی ہیں۔

اس سے پہلے ہیان نے فلپائن کی کئی بستیاں صحفہ ہستی سے مٹا دیں۔ ہیان نے فلپائن میں نہ صرف لاکھوں خاندانوں کو بے گھر کیا بلکہ دس ہزار سے زائد افراد کی بھی جان لے لی۔ گلیوں اور چورہواں میں جا بہ جا لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کے ساتھ ساتھ مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثرہوا ہے اور سڑکیں بہہ جانے سے زمینی رابطے بھی منقطع ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے تباہی کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>