Published On: Thu, Nov 7th, 2013

دمشق:خودکش بم دھماکوں میں16افراد جاں بحق،90 زخمی

world news 11شام میں بم دھماکوں اور خود کش حملوں نے پھر زور پکڑ لیا ہے۔ دارالحکومت دمشق اور جنوبی شہر سویدہ میں چار بم دھماکوں سے جاں بحق ہونے والوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

سرکاری خبر رساں کے مطابق شام کے جنوبی شہر سویدہ میں ایک خودکش بمبار نے فضائیہ کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز کے سامنے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس حملے میں ایک کرنل سمیت آٹھ سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

اس سے قبل دمشق کے وسطی علاقے حجاز میں ایک بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے حجاز ریل روڈ کمپنی کے داخلی دروازے پر بم نصب کیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے دو خواتین سمیت آٹھ افراد جانوں سے گئے۔

زخمیوں میں بچے،خواتین اور ٹرین اسٹیشن کی مرمت کا کام کرنے والے ورکر شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>