Published On: Wed, Nov 6th, 2013

نیویارک:میراتھن ریس میں زخمی ہونے والی 86سالہ ایتھلیک چل بسی

international news 11نیویارک میراتھن ریس کے دوران سرپر چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والی دنیا کی معمر 86 سالہ خاتون ایتھلک دوسرے روز زخموں تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی چھیاسی سالہ دنیا کی معمر خاتون ایتھلیک جوئے جانسن نے دو روز قبل نیویارک میں منعقد میراتھن ریس میں 25 ویں مرتبہ شریک ہوکر منفرد ریکارد قائم کیا تھا۔ تاہم ریس کے دوران پاؤں پسھلنے سے ان کا سر زمین سے ٹکرانے سے وہ زخمی ہوگئی تھی۔

امدادی رضاکاروں نے طبی امداد کے لیے انہیں اسپتال منتقل کرنا چاہا تو انہیں اسپتال جانے سے منع کرتے ہوئے دوڑ جاری رکھی۔ ریس مقررہ فاصلہ طے کرنے بعد انہیں نے ہوٹل جاکر قیام کیا تاہم دوسرے روز وہ اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق سر پر لگنے والی چوٹ ان کے موت کا باعث بنی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>