Published On: Sat, Sep 14th, 2013

آئندہ ہفتے رپورٹ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق ہو جائیگی، بان کی مون

international 01اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی آئندہ ہفتے متوقع رپورٹ میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق ہو جائیگی۔
شام کے بحران کے پرامن حل کے لئے عالمی برادری کی کوششیں جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بیان میں کہا کہ شام میں کیمیائی ہھتیاروں کے بارے میں اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی رپورٹ آئندہ ہفتے جاری ہوگی جس کے بعد ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق ہوجائے گی اور احتساب کا عمل شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشارالاسد جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ بان کی مون امیر کویت سے ملاقات کے بعد امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ شام سے متعلق سمجھوتہ قابل عمل ہونا چاہئے۔ اوباما دوسری جانب شام کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

اوباما انتظامیہ کے سینئرعہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ روس کی مخالفت کی وجہ سے امریکا اقوام متحدہ میں پیش کی جانیوالی نئی قرارداد کے مسودے میں شام کے خلاف فوجی کاروائی کا ذکر نہیں کرے گا۔

قرارداد میں دمشق کے کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف سخت اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ شام نے کیمیاوی ہتھیاروں کی تصدیق کو مسترد کیا تو اس پر پابندیوں میں اضافہ کیا جائیگا۔ امریکا شام کو کیمیائی ہتھیاروں سے غیر مسلح کرنے کا کام آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کرنا چاہتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>