Published On: Tue, Nov 5th, 2013

ڈھاکا:حکومت مخالف مظاہرے، پولیس کی فائرنگ 2افرادہلاک

international news 10بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف مظاہروں اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ہڑتال کے دوران ڈھاکہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئےگئے۔ ڈھاکا کے قریب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کردی۔ جس سے دو افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔

اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے ملک میں تین روزہ ہڑتال کی کال دی ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ الیکشن سے پہلے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوں اور غیر جانبدار عبوری حکومت تشکیل دی جائے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>