Published On: Mon, Nov 4th, 2013

الاباما:ائیرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع،مسافروں میں خوف وہراس

world news 10امریکی ریاست الاباما کے بین الاقوامی ائیر پورٹ بم کی جھوٹی اطلاع سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق نامعلوم شخص نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی دی تھی کہ وہ برمنگھم ائیرپورٹ کو دھماکے سے اڑادے گا۔ جس کے بعد ائیرپورٹ سیکیورٹی کو الرٹ کرکے بم ڈسپوزل اسکوڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا تھا۔

مسافروں سے ائیرپورٹ کو خالی کراکے متعدد پروازوں کا رخ دوسرے ائیرپورٹس کی جانب موڑدیا گیا تھا۔ ائیرپورٹ پر سرچ آپریشن کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ائیرپورٹ کو کلئیر قرار دے دیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>