Published On: Thu, Oct 31st, 2013

امریکا نےروحانی پیشوا پوپ کی رہائش گاہ کی بھی جاسوسی کی۔پنوراما

international news 09کے اخبار پنوراما نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے عیسائیوں روحانی پیشوا پوپ کی رہائش گاہ ویٹکین کی بھی جاسوسی کی۔ جاسوسی اس وقت کی گئی جب ویٹیکن میں نئے پوپ کے انتخاب کے لئے صلاح مشورے کئے جار ہے تھے۔ اٹلی میں چارکروڑ ساٹھ لاکھ کالز بھی ریکارڈ کی گئیں۔

امریکا کو کسی پر اعتبار نہیں، دوست ملکوں سے لے کر ویٹیکن تک کی جاسوسی کرڈالی۔ اٹلی کے اخبار پینوراما کا کہنا ہے کہ امریکا نے نئے پوپ کے انتخاب کے دوران ویٹیکن کی بھی جاسوسی کی۔ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے دسمبر دوہزاربارہ سے لے کرجنوری دوہزار تیرہ تک اٹلی میں چارکروڑ ساٹھ لاکھ فون کالز کی جاسوسی کی۔

ان کالزمیں ویٹیکن کی کالز بھی شامل تھیں۔امریکی جاسوسی کا راز افشا کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن نے بھی اٹلی میں کالز ریکارڈ کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب عالمی برادری کی مذمت کے بعد امریکا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جاسوسی نہیں کی اور نہ ہی کرنے کا ارادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے امریکی حکام نے جاسوسی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ شدید تنقید کا شکار امریکی حکام نے سنوڈن کو سیکورٹی کلئیرنس دینے والے تحقیقاتی ادارے پرناقص کارکردگی کا الزام لگا کر مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>