Published On: Tue, Oct 29th, 2013

یورپ:سمندری طوفان سینٹ جوڈ سے معمولات زندگی درہم برہم

international news 08یورپ میں آنے والے سمندری طوفان سینٹ جوڈ نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے۔ برطانیہ اور فرانس میں لاکھوں افراد متاثر ، مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہوگیا پے۔ طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہوگئی

برطانیہ اور فرانس میں سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز سمندری ہواؤں نے نظام زندگی بری طرح سے متاثر کردیا ۔ پاور اسٹیشن متاثر ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر بجلی غائب رہی۔ مواصلاتی نظام اور ذرائع آمدورفت معطل ہونے کے نتیجے میں امدادی کاروائیوں میں دشواری کا سامنا رہا۔ درختوں اور املاک کے گرنے کی وجہ سے انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

برطانیہ اور فرانس میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران یہ آنے والے سب سے شدید طوفان ہے۔ بارش سے سڑکیں زیرآب آگئیں۔ ہیتھرو ائیرپورٹ پر ایک سو تیس پروازیں منسوخ کردی گئیں اورٹرین سروس بھی بند کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زور میں کمی آئے گی تاہم بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ماہرین نے سینٹ جوڈ کو عشرے کا بدترین طوفان قرار دیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>