Published On: Fri, Oct 25th, 2013

ٹینیسی: امریکی بحری اڈے پر مشکوک شخص کی فائرنگ،2 اہلکارزخمی

world news 08امریکی ریاست ٹینیسی میں بحریہ کے اڈے پر فائرنگ سے دواہلکار زخمی ہوگئے۔ نیول حکام کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امریکا میں عسکری ادارے کی عمارت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ملنگٹن میں نیول بیس پر فائرنگ ہوئی۔ جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ امریکی نیول حکام نے کاروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص امریکی بحریہ کا اہلکار ہے۔ اس سے قبل بھی گذشتہ ماہ سولہ ستمبر کو واشنگٹن کی نیول بیس پر حملہ ہوا تھا۔ جس میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>