Published On: Wed, Oct 23rd, 2013

چین اور بھارت میں سرحدی تنازعات سے متعلق 9 معاہدوں پر دستخط

international news 06چین اوربھارت میں سرحدی تنازعات سےمتعلق نو معاہدوں پردستخط ہوگئے۔ دونوں ممالک میں مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں اور رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

چین اور بھارت کے وزرائے اعظم کے مابین بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں سرحدی تنازعات سے متعلق نو معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں فوجیوں کی تعداد متعین نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ چینی وزیراعظم لی کے کیانگ کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان ویزے سے متعلق معاہدہ مؤخر ہوگیا ہے۔

تاہم معاہدوں سے سرحد پر امن و استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ دونوں ممالک نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ تربیتی مشقیں اور رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت مفید ثابت ہوئی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>