Published On: Tue, Oct 22nd, 2013

ماسکو:روس بھارت میں نیوکلیئر پلانٹ قائم کرے گا

international news 05روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ روس بھارت میں نیو کلئیر پاور پلانٹ قائم کرے گا۔

صدر ولادیمیر پیوٹن کی بھارتی وزیراعظم منموھن سنگھ سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ بھارت میں روس کی جانب سے دو توانائی یونٹ زیر تعمیر ہیں اور مستقبل میں دو مزید یونٹ قائم کیے جائیں گے۔

ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ کودم کولم میں پہلا یونٹ جلد تیار ہوجائے گا۔ دوسرا یونٹ اگلے سال کے شروع میں بھارت کے پاور گرڈ سے منسلک کردیا جائے گا۔ منموھن سنگھ نے روس، تاجکستان اور بیلارس میں آزادانہ تجارت کے لیے ولادیمیر پیوٹن سے حمایت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>