Published On: Mon, Oct 21st, 2013

شام کے شہر حما میں ٹرک بم دھماکہ،30افراد جاں بحق

international news 04شام کے شہر حما میں ٹرک بم دھماکے میں تیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہلاک شدگان میں فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے باعث قریبی پیٹرول پمپ بھی زد میں آگیا۔

دھماکے میں تیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مارچ دو ہزار گیارہ میں شامی حکومت کے خلاف شروع ہونے والی تحریک میں صدر بشار الاسد کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ حما ہی میں کیا گیا تھا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>