Published On: Sat, Oct 19th, 2013

روم:سرکاری ملازمین اور ٹرانسپورٹر کی دو دن کی ہڑتال کا اعلان

world news 07اٹلی میں یونین ورکرز وزیر اعظم کے کفایتی معاشی اقدامات کے خلاف دو دن کی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے سراپا احتجاج بن گئے۔

روم میں یونین ورکرز، سرکاری ملازمین، ٹرانسپورٹ اور ہیلتھ ورکرز نے مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے اقدامات کی مذمت کی۔ ملازمین کی ہڑتال سے جہازوں کی پروازیں، ٹرین اور پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہا۔ وزیراعظم کے اقدامات کے باعث عوام پر ٹیکس کا اضافی بوجھ لاگو ہوگا اور تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی جائیگی۔

اٹلی ان دنوں معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ گذشتہ دنوں وزیراعظم اینریکو لیتاس کو سیاسی طور پر ناکامی کا سامنا رہا اور حزب اختلاف کی جانب سے استعفے دینے کے نتیجے میں وزیراعظم کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا پڑا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>