Published On: Mon, Oct 14th, 2013

نئی دہلی: مندر میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی

international news 02بھارتی شہر رتن گڑھ کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو پندرہ ہوگئی ۔ سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں رتن گڑھ کے مندر میں بھگدڑ قریبی پل ٹوٹ جانے کی افواہ پر مچی۔ ہلاک ہونے والوں میں تیس بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ،ہندوستان کے صدر منموہن سنگھ سمیت دیگر سیاستدانوں نے واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>