Published On: Tue, Oct 8th, 2013

چین :شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی،30لاکھ افراد متاثر

world news 05چین میں شدید سیلاب کے باعث پانچ افراد ہلاک جبکہ چار لاپتہ ہوگئے۔ سیلاب سے تیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوبی اور مشرقی صوبوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے۔

گوئزہو صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ جہاں کئی افراد ہلاک ہوئے جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ سیلاب کے باعث تیس لاکھ سے زائد شہری براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ سولہ ارب سے زائد امریکی ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ متاثرہ علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرگئے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>